حیدر آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

ہم نیوز  |  Oct 13, 2024

حیدر آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثہ اسٹیشن سے روانہ ہونے کے فوراً بعد ریلوے یارڈ میں پیش آیا۔ حادثے کے فوراً بعد ریلوے کا تکنیکی عملہ موقع پر پہنچ گیا اور بوگیوں کو دوبارہ ٹریک پر لانے کا کام شروع کر دیا۔

فیصل آباد ، ٹرین ڈرائیور مال گاڑی کی 2 بوگیاں پیچھے چھوڑ کر نکل گیا

بوگیاں ٹریک سے اترنے کی وجہ سے اپ اور ڈاؤن ٹریک کی ریلوے ٹریفک معطل رہی، جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بعد ازاں پٹری سے اترنے والی دو بوگیوں کو الگ کر کے اپ ٹریک کو بحال کر دیا گیا۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More