ایس سی او اجلاس ، راولپنڈی اسلام آباد میں کل سے میٹرو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Oct 13, 2024

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر 14 سے 17 اکتوبر تک جڑواں شہروں میں میٹرو سروس بند رکھی جائے گی۔ میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کے مطابق آج 13 اکتوبر تک میٹرو بس سروس معمول کے مطابق چلے گی۔

جڑواں شہروں میں میٹرو بس بند، موبائل فون سروس معطل، اسلام آباد مکمل بند

یاد رہے کہ 15 اور 16 اکتوبر کو پاکستان، اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ جس میں رکن ممالک چین، روس، بیلا روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم اپنے ملکوں کی نمائندگی کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More