65 سالہ بالی وُڈ اداکار سنجے دت نے دوبارہ شادی کر لی

اردو نیوز  |  Oct 13, 2024

بالی وڈ اداکار سنجے دت نے 16 سال بعد اپنی اہلیہ سے پھر شادی کر لی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ کوئی سالگرہ قسم کی شادی نہیں تھی بلکہ ایک مکمل شادی کے طور پر اس کو منایا گیا اور مندر میں جا کر باقاعدہ سات پھیرے بھی لیے گئے۔

اس وقت جوڑے کے پھیروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور لوگ دونوں کو مبارک دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں سنجے دت کو زعفرانی رنگ کے دھوتی کرتا میں دیکھا جا سکتا ہے اور ماتھے پر تلک بھی لگا رکھا ہے۔

منیاتا دت ان کے ساتھ چلتے ہوئے نظر آ رہی ہیں اور انہوں نے روایتی سفید رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی ہے۔

 اس کے بعد دولہا دلہن سات پھیرے مکمل کرتے ہیں اور اس دوران پنڈت کو شادی کی رسومات ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

#WATCH | 65 साल के संजय दत्त एक बार फिर दूल्हे राजा बन गए हैं! एक्टर ने अपनी ही तीसरी पत्नी से फिर से शादी कर ली है। जिसमें दोनों का सिंपल-सा अंदाज सबका ध्यान अपनी ओर खींच ले गया। मान्यता ने जब से ये तस्वीरें शेयर की हैं।@duttsanjay #manyataDutt #Jantantratv pic.twitter.com/qTT4L3G0pb

— Jantantra Tv (@JantantraTv) October 9, 2024

 اس موقع پر منیاتا دت نے مندر میں ماضی میں ہونے والی ان کی شادی کی تصاویر بھی سجا رکھی تھیں۔ ان کی شادی سات فروری 2008 کو ہوئی تھی۔

21 اکتوبر 2010 کو جوڑے کے ہاں جڑواں بیٹے اور بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جن میں سے لڑکے کا نام شاہران دت اور بیٹی کا نام اقرا دت ہے۔

اس سے قبل سنجے دت نے 14 فروری 1998 کو ایک ایئرہوسٹس ریہیا پیلائے، جو بعد میں ماڈل بھی بنیں سے شادی کی تھی، تاہم 2008 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔

سنجے کی پہلی بیوی ریچا شرما 1996 میں برین ٹیومر کے باعث چل بسی تھیں، ان کی شادی 1987 میں ہوئی تھی۔

ریچا شرما سے سنجے دت کی بڑی بیٹی تریشالا دت ہیں، جن کی عمر 36 سال ہے۔

سنجے دت ہندی سنیما کے ایک بڑے نام سنیل دت کے بیٹے ہیں اور انہوں نے 1981 میں فلم ’راکی‘ سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ ان کی مشہور فلموں میں کھل نائیک، واستو، نام، ایماندار، منا بھائی ایم بی بی ایس، پرینیتا، دس، لگے رہو منا بھائی، کے جی ایف ٹو اور لیو سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More