بلاول بھٹو نے آئینی ترامیم کیلئے پیپلز پارٹی کا مسودہ شیئر کر دیا

ہم نیوز  |  Oct 13, 2024

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آئینی ترامیم کے لیے پیپلز پارٹی کا مسودہ شیئر کر دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جاری کردہ مسودے میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی تجویز دی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آئینی عدالت میں تمام صوبوں کی مساوی نمائندگی ہو گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدالت بنیادی حقوق اور آئینی تشریح سے متعلق تمام مسائل کو حل کرے گی۔ اور ججز کے ذریعے ججز کی تقرری کا عمل تبدیل کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقرری کے لیے پارلیمنٹ، عدلیہ اور قانونی برادری کو مساوی کردار دیا جائے۔ جبکہ پیپلز پارٹی نے ترمیم پر وسیع تر ملک گیر مشاورت شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترامیم سے متعلق حکومتی مسودے کے نکات سامنے آ گئے

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ متفقہ مسودے کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے بامعنی مذاکرات میں مصروف ہیں۔ اور امید ہے 26ویں آئینی ترمیم پر سیاسی جماعتوں میں وسیع تر اتفاق رائے ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More