پٹرول 4 ، ڈیزل 10 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان

ہم نیوز  |  Oct 12, 2024

مشرق وسطیٰ میں جاری بحران کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول 4 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے 25 پیسے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، منظوری ملنے کے بعد نئی قیمتوں پر اطلاق 16 اکتوبر سے ہو گا۔

پٹرول 2روپے 7پیسے ،ڈیزل 3روپے 40پیسے فی لٹر سستا کردیا گیا

بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول کی اوسط قیمت تقریباً 76 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر تقریباً 79 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ دو ماہ کے دوران پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار مرتبہ کمی کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More