ایس سی او اجلاس ، اسلام آباد میں پی آئی اے دفاتر تین دن بند رکھنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Oct 12, 2024

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی آئی اے کے دفاتر 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔

سرکلر کے مطابق پی آئی اے کے اسلام آباد میں دفاتر 14 سے 16 اکتوبر تک شنگھائی تعاون تنظیم  کانفرنس کے پیشِ نظر ہدایت پر بند رہیں گے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹ پر شفٹ میں کام کرنے والے پی آئی اے کے ملازمین اپنا کام جاری رکھیں گے۔

پی آئی اے نے اپنی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدودکو استعمال کرنےسے روک دیا

واضح رہے کہ آج سے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں عام لوگوں کا داخلہ بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ ایس اسی او اجلاس کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں 12 سے 17 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت کسی قسم کے جلسہ اور احتجاج کرنے پر پابندی عائد ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More