اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم

ہم نیوز  |  Oct 10, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا ہاؤس کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

خیبرپختونخوا ہاؤس سیل کرنے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

سی ڈی اے نے موقف اختیار کیا کہ غیر قانونی کنسٹرکشن ہوئی اور کچھ واجبات بھی باقی ہیں، 2014 میں پہلا نوٹس دیا تھا۔

آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ قانون قاعدے کے مطابق یہ کرسکتے ہیں، اگر کچھ ہے تو نوٹس کریں اس کو دیکھ لیں گے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس طرح نہ لگے کہ آپ کسی کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، فیصلہ دے رہا ہوں آپ خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More