اسلام آباد راولپنڈی میں 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز ، ریسٹورنٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کا حکم

ہم نیوز  |  Oct 10, 2024

اسلام آباد راولپنڈی میں شنگھائی تعاون تنظیم  کانفرنس کے پیش نظر 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

پاکستان کی سربراہی میں ایس ای او سربراہ اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہورہا ہے جس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے۔

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی وجہ سے پولیس نے تاجروں کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں، 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

پولیس ترجمان کے مطابق نوٹس کی خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ فیصلے پر عملدرآمد کے لیے تھانہ ریس کورس پولیس نے تاجروں سے شورٹی بانڈز بھی طلب کرلئے ہیں۔

تاجروں کو نوٹسز تھانوں کے ایس ایچ اوز کی جانب سے جاری کیے گئے۔واضح رہے کہ ایس سی او سربراہی اجلاس کی وجہ سے جڑواں شہروں میں 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More