اداکارہ سارہ خان کا بڑا انکشاف

سچ ٹی وی  |  Oct 09, 2024

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے ڈراموں میں زیادہ تر رونے والے کردار ادا کرنے کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میں زیادہ تر روتے دھوتےکردار ادا کرتی ہوں لیکن ایسے کرداروں کی شوٹنگ کرواتے ہوئے میرے رونا بہت مشکل ہوتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے رونے کے لیے بہت محنت کرنی پڑتی ہے اور رونے والے مناظر کی شوٹنگ کے دوران ہدایت کار رونے کی اداکاری کرنے کے لیے اکثر مجھ سے کہتے ہیں کہ آپ اپنی اصل زندگی میں گزرے کسی غمگین واقعے کے بارے میں سوچیں جسے یاد کر کے آپ کو رونا آئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میری اصل زندگی میں غمگین واقعات ہوئے تو ہیں لیکن اُنہیں یاد کر کے بھی مجھے رونا نہیں آتا۔

سارہ خان نے یہ بھی بتایا کہ میں ڈراموں میں رونے کے لیے ہمیشہ مصنوعی چیزوں کا استعمال کرتی ہوں کیونکہ میں وہ والی اداکارہ نہیں ہوں جو غمگین مناظر کی شوٹنگ کرواتے ہوئے آسانی سے رونے لگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More