معروف یوٹیوبراور اُن کی اہلیہ گرفتاری کے بعد رہا

سچ ٹی وی  |  Oct 09, 2024

پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ عروب جتوئی کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا گیا۔

پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کی تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن آرگنائز کرائم یونٹ نے اسلحے کی نمائش پر ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو حراست میں لیا تھا۔

ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کے معافی نامے کے بعد دونوں یوٹیوبرز کو چھوڑ دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More