فواد خان کی وانی کپور کےساتھ فلم پر معروف اداکارہ بول پڑیں

سچ ٹی وی  |  Oct 09, 2024

ماضی کی مشہور پاکستانی اداکارہ مشی خان پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے وانی کپور کے ساتھ کام کرنے پر برہم ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ادا کارہ وانی کپور اور پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی فلم ’عبیر گلاب‘ کی شوٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ لندن اور اس کے آس پاس کے مقامات پر ہورہی ہے۔

اس فلم کی ریلیز 2025 کے آخر یا 2026 کے شروع میں ہونے کی توقع ہے۔ فلم کی کاسٹ میں فواد خان وانی کپور کے علاوہ ملائیکہ اراڑہ اور ردھی ڈوفرا بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: طویل عرصے بعد فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی

فلم کی شوٹنگ کی خبرجیسے ہی سامنے آئی تو مداح بہت خوش ہوئے لیکن پاکستانی اداکارہ نے اس خبر پراپنی ناراضگی ظاہر کردی۔

مشی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں کہا کہ فواد خان اپنے ملک میں اے لسٹ اداکاراوں کے ساتھ میگا پراجیکٹس میں کام کرنے سے انکار کر دیتےہیں۔ اب بھارت کی ایسی اداکارہ کے ساتھ کام کررہے ہیں جو زیادہ مشہور نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی اسٹوری میں فواد خان اور وانی کپور کی تصویر بھی شیئر کی۔

 یاد رہے کہ اس سے پہلے فواد خان بھارت میں ’خوبصورت‘، ’کپور اینڈ سنز‘ اور ’اے دل مشکل‘ جیسی فلموں میں اپنی شانداراداکاری کے ذریعے دھوم مچاچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More