جامعہ کراچی کی ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظوری

ہم نیوز  |  Oct 09, 2024

جامعہ کراچی نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظوری دے دی۔

اعزازی سند دینے کی باقاعدہ منظوری وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے زیر صدارت منعقدہ یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کے اجلاس میں دی گئی تاہم سنڈیکیٹ کے تین اراکین نے اس سلسلے میں اپنے تحفظات کا اظہار اور مخالفت کی، تینوں اراکین جامعہ کراچی میں حکومت سندھ کی جانب سے نامزد ہیں۔

بھارت کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان پر اظہار مایوسی

سنڈیکیٹ کے تین اراکین کی مخالفت کا انکشاف سنڈیکیٹ کے اجلاس کے بعد اجلاس کی جاری کی گئی روداد میں ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کے سلسلے میں خط یکم اکتوبر کو گورنر سیکریٹریٹ سے موصول ہوا۔

روداد سے معلوم ہوا ہے کہ سنڈیکیٹ نے اکثریتی رائے سے مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دیے جانے کی منظوری دی ہے تاہم سعدیہ جاوید، شاہدہ رحمانی اور صاحبزادہ معظم قریشی نے تحفظات کا اظہار کیا اور خاص طور پر خواتین کے حوالے سے ان کی رائے سے اختلاف کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More