میرے دکھ میرے ہیں..؛ ایشوریا رائے کی ڈائری کا صفحہ وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر ہلچل

سچ ٹی وی  |  Oct 08, 2024

بالی وڈ اسٹار کپل ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بھارت کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں علیحدہ علیحدہ شرکت کے بعد سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان طلاق کی افواہوں کے دوران بھارتی میڈیا پر اداکارہ کی ذاتی ڈائری کا ایک صفحہ سامنے آگیا ہے۔

اداکارہ کی ذاتی ڈائری سے لی گئی تصویر ریڈٹ صارف نے شیئر کی جس میں اداکارہ نے درج کیا ہے ’ وہ اندھیرے میں بھی مجھے روشنی کی طرف لے جائے گا‘۔

اس صفحے پر مزید درج ہے کہ ’ میرے دکھ میرے ہیں ، میں دوسروں کی طرح نہیں گرسکتی‘۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے یہ الفاظ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ اپنا دکھ اور غم کسی کے ساتھ شیئر کرنا پسند نہیں کرتیں، اسی طرح انہیں اپنی ذاتی زندگی کو ذاتی رکھنا بھی پسند ہے۔

واضح رہے کہ اداکار جوڑے کی شادی کو 17 سال سے زائد ہو چکے ہیں لیکن مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں ابھیشیک کا اہلیہ اور بیٹی کے بجائے والدین کے ہمراہ فوٹوشوٹ موضوع بحث بن گیا تھا۔

اس کے بعد ابھیشیک نے سوشل میڈیا پر بھارتی صحافی کی جانب سے شیئر طلاق سے متعلق پوسٹ پر لائیک کیا تھا جس نے دونوں کے درمیان طلاق کی افواہوں نے مزید ہوا دی تھی لیکن اس کے کچھ روز بعد ہی ابھیشیک نے شادی کی انگوٹھی دکھا کر شادی شدہ ہونے کا اعتراف بھی کیا تھا جس کے بعد ایشوریا کو بیٹی آرادھیا کے ہمراہ بچن ہاؤس میں بھی دیکھا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More