خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں خسرے کے کیسز میں اضافہ

ہم نیوز  |  Oct 08, 2024

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں خسرے کے کیسز میں اضافہ ہو گیا۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق مختلف اضلاع میں رواں ہفتے میں خسرے کے 125 کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں خسرے کے سب سے زیادہ 21کیسز باجوڑ ڈی ایچ کیو خار سے رپورٹ ہوئے۔

ڈینگی کیسز میں اضافہ، راولپنڈی میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

باجوڑ اور پشاور میں 21 کیسز، شانگلہ میں 20 کیسز، ڈی آئی خان میں 17 کیسز اور مالاکنڈ میں خسرہ کے 11 کیسز سامنے آئے۔

محکمہ صحت کے مطابق بنوں اور لوئر دیر میں 10، لوئر کوہستان میں 6 اور صوابی میں خسرہ کے 9 کیسز سامنے آئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More