غزہ پر حملے کا ایک سال مکمل ، اسرائیلی طیاروں نے 40 ہزار اہداف کو نشانہ بنایا

ہم نیوز  |  Oct 07, 2024

غزہ پر اسرائیلی حملے کا ایک سال مکمل ہو گیا ، اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں 40 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 41 ہزار 800 سے زائد فلسطینی شہید  جبکہ  97 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ساڑھے گیارہ سو ورکرز اور 174 صحافی بھی شہداء میں شامل ہیں۔

غزہ ، اسرائیلی طیاروں کی مسجد اور اسکول پر بمباری ، 24 فلسطینی شہید ، بیروت پر بھی بڑا حملہ

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 810 مساجد کو شہید کیا گیا ، اس کے علاوہ 800 اسکول بھی تباہ کئے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں تقریباً 10 ہزار لاشیں ابھی تک ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے غزہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے ، ملبہ ہٹانے کا کام مکمل ہونے میں 14 سال لگ سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More