علی امین گنڈاپور غیر ذمہ دار شخص ہیں، 24 گھنٹے کہاں تھے؟ عطا تارڑ

ہم نیوز  |  Oct 06, 2024

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور ایک غیر ذمہ دار شخص ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا 24 گھنٹے تک کہاں تھے؟ یہ پہلے بھاگتے ہیں پھر روپوش ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے علی امین گنڈاپور کے منظر عام پر آنے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ علی امین گنڈاپور حواریوں کو اسلام آباد لا کر خود بھاگ گئے۔ بنیادی سوال ہے کہ علی امین گنڈاپور پچھلے 24 گھنٹے کہاں تھے؟ آپ پر تو 9 مئی ثابت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا مکروہ چہرہ آپ نے دیکھ لیا۔ جھوٹ ان کا وطیرہ ہے اور ان کا منصوبہ ناکام ہوا۔ ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے ایکسپوز ہوں گے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پورے ملک میں مہم شروع کی گئی کہ علی امین گنڈاپور کو اغواء کر لیا گیا۔ بتانا ہو گا کہ علی امین گنڈاپور نے یہ ڈرامہ کیوں رچایا؟۔ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اور ان کا جھوٹ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا منصوبہ بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔ اور یہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔ یہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے تھے اور جب ان کے تمام منصوبے ناکام ہو گئے تو یہ اپنے لوگوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی حکومت کے احتجاج میں سرکاری وسائل کا استعمال، انکوائری کمیٹی تشکیل

وفاقی وزیر نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ان کے خلاف تمام ثبوت ریکارڈ پر موجود ہیں۔ عمر ایوب، شاندانہ گلزار اور بیرسٹر سیف اور دیگر کے بیانات کی قلعی کھل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انتشار کا مکروہ چہرہ پوری قوم نے دیکھ لیا ہے۔ تبدیلی کا جذبہ، تبدیلی کا جنون، انا للہ و انا لیہ راجعون۔ ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا اور ان کا منصوبہ ناکام ہوا۔ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور انشاء اللہ ان کا منصوبہ ناکام ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More