علی امین گنڈاپور کسی ادارے کی حراست میں نہیں ، چھاپے سے پہلے بھاگ گئے تھے ، وزیر داخلہ

ہم نیوز  |  Oct 06, 2024

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پولیس سمیت کسی ادارے کی حراست میں نہیں۔

اسلام آباد میں شہید پولیس کانسٹیل عبدالحمید شاہ کی نمازجنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا چھاپے سے پہلے بھاگ گئے تھے، جہاں ہمیں شک تھا ، رات کو وہاں ہم نے دو تین بار چھاپہ مارا۔

اسلام آباد پولیس پر براہ راست فائرنگ کی گئی، صبح تک چیزیں کلیئر ہو جائیں گی، محسن نقوی

انہوں نے کہا کہ گنڈا پور اسلام آباد میں ہوئے تو ڈھونڈ لیں گے، پکڑنے کیلئے ناکہ بندی کی گئی ہے۔ علی امین گنڈاپور کے بھاگنے کی فوٹیج موجود ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس ہے، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، شہید کے خاندان میں دو بیٹے ہیں ایک کو پولیس میں نوکری دی جائے گی، شہداء پیکیج کے ساتھ ایک پلاٹ بھی دیا جائے گا۔

علی امین گنڈاپور کی گرفتاری اور حراست سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار

محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اسلام آباد میں ہونے والے واقعات میں مطلوب ہیں ، اس حوالے سے تفصیل بعد میں بتائیں گے ، آئندہ چند روز میں افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More