راولپنڈی اسلام آباد کے راستے ، موبائل فون اور میٹرو تیسرے روز بھی بند ، معمولات زندگی مفلوج

ہم نیوز  |  Oct 06, 2024

تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں سڑکیں اور موبائل فون سروس تیسرے روز بھی بند ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد کے بیشتر کاروباری مراکز بند ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں جبکہ موبائل سروس اور انٹر نیٹ بند ہونے سے آن لائن کاروبار بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔  اس کے علاوہ میٹرو بس سروس بھی تیسرے روز معطل ہے۔

پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، لاہور کے داخلی و خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے

ریڈ زون سمیت مخلتف شاہراہوں پر بدستور کنٹینرز موجود ہیں جبکہ مری روڈ سے آنے والے لنک روڈز اور گلیاں بدستور سیل ہیں ، لیاقت باغ سے فیض آباد تک جگہ جگہ رکاوٹوں کی وجہ سے مریضوں کا اسپتال پہنچنا بھی دشوار ہو گیا ہے۔

موبائل فون سروس کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں موبائل فون سروس باضابطہ طور پر بحال کر دی جائے گی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More