کسی کو ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عطا تارڑ

ہم نیوز  |  Oct 05, 2024

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کسی کو شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پی ٹی آئی کو ملکی ترقی کی بڑی تکلیف ہے، کسی شرپسند کو ڈی چوک کے قریب پھٹکنے نہیں دیں گے۔ 2018کی حکومت نے پاکستان کو تنہائی کا شکار کیا،ادھر پریشانی یہ ہے کہ ملک ترقی نہ کر جائے، ملک ترقی کر گیا تو ہمارے پلے کیا رہے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی کاوشوں سے سفارتی تنہائی ختم ہوئی، پوری دنیا پاکستان کی معاشی پالیسی کی معترف ہے بلکہ دنیا کے ممالک سربراہان پاکستان آ بھی رہے ہیں۔

پنجاب حکومت نے بھی لاہور سمیت دیگر اضلاع میں فوج طلب کر لی

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے واشگاف الفاظ میں پوری مسلم امہ کے جذبات کی ترجمانی کی ہے کہ جب انہوں نے فلسطین کا مقدمہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں لڑا اور بڑے موثر انداز میں مقدمہ لڑا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فلسطین یا کاز ہو یا کشمیر کا، وزیراعظم اس کے علمبردار بنے، اب جب دنیا کے ممالک کے سربراہان پاکستان آرہے ہیں، ایرانی صدر کے دورے کے بعد پاک ایران تعلقات میں مضبوطی آئی۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح سعودی عرب کے ساتھ تعلقات دیکھیں، ان کا ایک اور وفد آرہا ہے تعاون بڑھ رہا ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جب ملائیشیا کے صدر ملک میں موجود تھے، تو یہ کوشش کی گئی کہ ڈی چوک کی طرف مارچ کیا جائے، مزید کہا کہ جب کوئی باہر سے مہمان آتا ہے وہ پاکستان کی عزت ہے، وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے آتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے، عالمی جریدے دیکھ لیں، عالمی جریدہ کہتا ہے کہ پاکستان کی معیشت ٹیک آف کر رہی ہے، اسٹاک مارکیٹ ایشیا کی ایمرجنگ ترین مارکیٹس میں سے ہے۔

لاہور ہائیکورٹ ، پی ٹی آئی کے 2014 میں دھرنے کیخلاف درخواستیں 10سال بعد سماعت کیلئے مقرر

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ مہنگائی کا سنگل ڈیجٹ میں آنا کسی معجزے سے کم نہیں ہے، رائٹ سائزنگ، ڈاؤن سائزنگ کی، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈیفالٹ سے بچایا، آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ آپ نہ آئے ہوتے تو ملک ڈیفالٹ کر چکا ہوتا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ترقی ہے تو دوسری طرف انتشار ہے، تشدد ہے اور ایک طرف بالکل تباہی و بربادی کا منظر ہے، وہ خیبرپختونخوا کا صوبہ ہے۔

عطا تارڑ نے سوال اٹھایا کہ دھرنے یا مارچ کیوں کیے جا رہے ہیں؟ کیونکہ ان کو کبھی بھی پاکستان کی ترقی قبول نہیں تھی اور نہ ہے، ان کو مروڑ اٹھ رہے ہیں، ان کو رات کو نیند نہیں آتی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More