انڈین وزیرخارجہ ایس جے شنکر ایس سی او سمٹ میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے

اردو نیوز  |  Oct 04, 2024

انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے ’سربراہانِ مملکت کے اجلاس‘ میں شریک ہوں گے۔

جمعے کو انڈیا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر انڈین وفد کی قیادت کریں گے۔

انڈین وزیر خارجہ کے ممکنہ دورۂ پاکستان سے متعلق پاکستانی دفتر خارجہ نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

اس سے قبل سنہ 2016 میں پٹھان کوٹ ایئربیس اور اُڑی میں حملوں کے بعد انڈیا نے پاکستان میں ہونے والے سارک اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

گزشتہ برسوں میں صرف کرتارپور راہدری کا افتتاح ایسا موقع تھا جب انڈیا نے اپنے دو یونین منسٹرز پاکستان بھیجے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More