ٹربیونل تبدیلی کیس، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دلائل کیلئے آخری موقع دیدیا

ہم نیوز  |  Oct 04, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 3 حلقوں کے ٹربیونل تبدیلی سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی کو دلائل کے لیے آخری موقع دے دیا۔

ممبر سندھ نثاردرانی کی سربراہی میں ا لیکشن کمیشن کے 3 رکنی بنچ نے 3 حلقوں کے ٹربیونل کی تبدیلی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

حکومت نے جہاں روکا وہیں پر دھرنا ہوگا، شوکت یوسفزئی

تحریک انصاف کی جانب سے جونیئر وکیل پیش ہوئے اور انہوں نے استدعا کی کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے کوئی نہیں پہنچ سکا، جواب جمع کرانے اور دلائل کے لیے وقت دیا جائے۔

ا لیکشن کمیشن نے ریمارکس دیے کہ 9 اکتوبر کو جواب اور دلائل دیے جائیں، 9 اکتوبر کے بعد کوئی موقع فراہم نہیں ہوگا اور فیصلہ کر دیا جائے گا۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More