پاکستان ریلوے کو 4 ارب 90 کروڑ روپے کا نقصان

ہم نیوز  |  Oct 04, 2024

پاکستان ریلوے کو چار ارب 90 کروڑ روپے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ انکشا ف آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں میں ہوا ہے، آڈیٹر جنرل کی سرکاری اداروں کے مالی نقصان کے حوالے سے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کو 4 ارب 90 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کاروبار کے آغاز میں ہی انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

رپورٹ میں اس نقصان کا سبب ایندھن کا زائد استعمال بتایا گیا ہے جب کہ دیگر وجوہات میں سگنل، برقی خرابی اور رولنگ اسٹاک میں خرابی کی وجہ سے ٹرینوں کو روکنا بتایا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرینوں کو فنی خرابی کے سبب روکنے کے باعث ان کی آمدورفت کا شیڈول بھی سخت متاثر ہوا۔

سکھر میں ایندھن کی مد میں 3 ارب 38 کروڑ 70 لاکھ، ملتان میں ایک ارب 41 کروڑ، راولپنڈی میں ساڑھے سات کروڑ جب کہ کراچی میں تین کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More