آرمی چیف سے ملائیشین وزیراعظم کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ہم نیوز  |  Oct 04, 2024

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم کی ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملائیشین وزیراعظم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام میں افواج پاکستان کے کردار کی تعریف کی جبکہ ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹجک مفادات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جڑواں شہروں میں میٹرو بس بند، موبائل فون سروس جزوی معطل، اسلام آباد مکمل بند

اس موقع پر ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دعوت پر ملائیشین وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے پاکستان کا دورہ کرنے پر ملائیشین وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران پاکستان اور ملائیشیا دوطرفہ تعلقات بالخصوص فوجی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More