'دیابین' کو بگ باس میں لانے کیلئے کون سی بڑی پیشکش کی گئی؟ حیران کن انکشاف

سچ ٹی وی  |  Oct 03, 2024

بھارت کے مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ میں دیا بین کا مرکزی کردار ادا کرنے والی معروف اداکار دیشا وکانی کو ریئلیٹی شو بگ باس میں لانے کے لیے اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ 6 اکتوبر سے بگ باس کے سیزن 18 کا آغاز ہورہا ہے اور اب اس نئے سیزن کے امیدواروں سے متعلق خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اداکارہ دیشا وکانی (دیا بین) کو بھی اس سیزن کا حصہ بننے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن اُنہوں نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دیشا وکانی کو بگ باس کا حصہ بنانے کے لیے اب تک کی سب سے بڑی رقم کی پیشکش کی گئی ہے، بگ باس کے میکرز نے اس سے قبل کبھی کسی سلیبرٹی کو اتنی بڑی رقم کی پیشکش نہیں کی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ بگ باس کے میکرز نے دیشا وکانی کو بگ باس کے نئے سیزن 18 کا حصہ بنانے کے لیے 65 کروڑ کی بھاری رقم کی پیشکش کی لیکن اداکارہ نے پیشکش ٹھکراتے ہوئے معذرت کرلی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیشا وکانی کو ماضی میں بھی کئی بار بگ باس میں شرکت کی پیشکش ہوئی تھی لیکن اداکارہ نے ہر بار پیشکش قبول کرنے سے انکار کیا۔

واضح رہے کہ دیشا وکانی نے کئی گجراتی فلموں میں کام کیا جبکہ اُنہوں نے بالی ووڈ فلم ‘دیوداس’ اور ‘جودھا اکبر’ میں بھی معاون کردار ادا کیے تھے لیکن اداکارہ کو شہرت اپنے کردار ‘دیا بین’ سے ملی جو اُنہوں نے ڈرامہ سیریل ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ میں نبھایا تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More