اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف پرائیویٹ سکولوں کا کل چھٹی کا اعلان

ہم نیوز  |  Oct 03, 2024

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر مختلف پرائیویٹ سکولوں نے کل چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب جڑواں شہر راولپنڈی میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے4000 پولیس افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے،شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر پولیس تعینات رہے گی۔

کسی سے تصادم نہیں چاہتے ، پولیس والے ہمارے بھائی ہیں،علی امین گنڈاپور

سی پی او کا کہنا ہے امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے نمٹنے کے لئے خصوصی تربیت یافتہ دستے تعینات کئے جائیں گے۔

امن و امان میں خلل، املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے  قانون شکنوں کی شناخت کی جائے گی۔

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقرروتبادلے

امن و امان میں خلل یا سرکاری و نجی املاک کو نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،سید خالد ہمدانی کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

والدین سے التماس ہے کہ اپنے بچوں کو کسی بھی غیر قانونی اقدام کا حصہ نہ بننے دیں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More