حلال گوشت کی درآمد کے حوالے سے پاکستان ہماری ترجیح ہے، ملائیشین وزیر اعظم

ہم نیوز  |  Oct 03, 2024

اسلام آباد: ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ حلال گوشت کی درآمد کے حوالے سے پاکستان ہماری ترجیح ہے۔

ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے فرمودات کا اپنی تقاریر میں حوالہ دیا ہے۔ قائداعظم کا 1947 میں قانون ساز اسمبلی سے خطاب تاریخی تھا۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور پاکستان کے بعض شہروں سے حسین یادیں جڑی ہیں جبکہ حلال گوشت کی درآمد کے حوالے سے پاکستان ہماری ترجیح ہے۔ باسمتی چاول کے حوالے سے بھی وزیر اعظم شہباز شریف سے بات ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نانا کے آئین کو آگ لگانے جا رہے ہیں ، شاہ محمود قریشی

انور ابراہیم نے کہا کہ ملائیشیا آئی ٹی کا مرکز ہے اور آسیان ممالک میں شعبے میں زیادہ سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ شہباز شریف سے ہنرمند افرادی قوت سے متعلق امور پر بات کی۔ پاکستانی سیاح کو ملائیشیا میں خوش آمدید کہیں گے۔ سیاحوں کی آمدورفت سے معاشی سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔

فلسطین کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے، غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں انسانی حقوق کا لحاظ نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More