بلاول بھٹو نانا کے آئین کو آگ لگانے جا رہے ہیں ، شاہ محمود قریشی

ہم نیوز  |  Oct 03, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے اسیر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھٹو کے چراغ سے آئین کو آگ لگنے جا رہی ہے، بلاول بھٹو نانا کے آئین کو آگ لگانے جا رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول بھٹو ترامیم کروانے کے لیے چیمپئن بنے ہوئے ہیں، یہ بلاول بھٹو کی تاریخی غلطی ہو گی،آئین ہی پاکستان کی بقا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کا نائب کپتان ، یہ لوگ میرے باہر آنے سے ڈرتے ہیں ، شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نامکمل نمائندگی میں ترمیم کرنا بڑی غلطی ہو گی ، میں نے بلاول بھٹو کے نام خط لکھا ہے، اس خط کا عنوان آئین کو آگ نہ لگ جائے بھٹو کے چراغ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔ قانون سے ٹکر لینا یا قانون ہاتھ میں لینا ہماری پالیسی نہیں۔ اقتدار میں آئے تو کسی پر مقدمات نہیں بنائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More