سکیورٹی خدشات ، ٹانک اور جنوبی وزیرستان کی عدالتیں ڈی آئی خان منتقل کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Oct 03, 2024

پشاور ہائیکورٹ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹانک اور جنوبی وزیرستان کی عدالتیں ڈی آئی خان منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق  پشاور ہائیکورٹ نے ججز کو ڈی آئی خان میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ امن و امان بہتر ہونے تک ٹانک اور جنوبی وزیرستان کی عدالتیں ڈیرہ اسماعیل خان میں کام کریں گی۔

ٹانک سے اغواء ہونے والے سیشن جج شاکر اللہ مروت ڈی آئی خان سے بازیاب

فیصلے کے مطابق ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے تمام مقدمات اب ڈیرہ اسماعیل خان میں سنے جائیں گے، متعلقہ اضلاع کے جوڈیشل افسران کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے، تمام متعلقہ عدالتوں کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More