میرا منگیتر میرا بہترین دوست، زندگی بدل گئی: لیڈی گاگا

اردو نیوز  |  Oct 02, 2024

معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کا کہنا ہے کہ مائیکل پولانسکی سے ملنے کے بعد ان کی زندگی میں بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں۔

این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق لیڈی گاگا ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’جوکر‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ انہوں نے اپنے منگیتر مائیکل پولانسکی کے ساتھ مل کر ایک میوزک البم بھی بنائی ہے۔

لاس اینجلس میں منعقدہ فلم کے پریمیئر میں لیڈی گاگا نے بتایا کہ وہ اپنے شریک حیات کے ساتھ ریلیز ہونے والی البم کے لیے بہت پُرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں اپنے منگیتر سے بہت محبت کرتی ہوں، وہ میرے سب سے اچھے دوست ہیں، وہ میرے شریک حیات ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ جب آپ اپنے پسندیدہ دوست کے ساتھ ہوتے ہیں تو آپ کے لیے سب کچھ بدل جاتا ہے۔‘

لیڈی گاگا اور مائیکل پولانسکی سنہ 2020 سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

    View this post on Instagram           A post shared by Lady Gaga (@ladygaga)

پہلی بار سنہ2020 میںلاس ویگس میں نئے سال کے جشن کے موقع پر دونوں کی ایک فوٹو وائرل ہوئی تھی اور پھر اسی سال میامی میں انہوں نے ریلیشن شپ کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔

رواں سال جولائی میں ہونے والے پیرس اولمپکس کے دوران لیڈی گاگا نے فرانس کے وزیراعظم کو گفتگو میں بتایا تھا کہ ان کی اور مائیکل پولانسکیی کی منگنی ہو چکی ہے۔

اس سے قبل لیڈ گاگا نے اپنے منگیتر کے بارے میں کہا تھا کہ وہ بہت مہربان اور بہت ذہین ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں اس سے قبل کبھی بھی مائیکل جیسے شخص سے نہیں ملی، میری اور ان کی زندگی بہت مختلف ہے۔ وہ بہت ہی کم گو اور لوگوں سے زیادہ گُھلنے ملنے والے انسان نہیں ہیں۔ ہم صرف ایک ہی وجہ سے ساتھ ہیں کیونکہ ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے پرفیکٹ ہیں۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More