ماہرہ خان نے اپنا رومانوی ہیرو کسے قرار دے دیا؟

سچ ٹی وی  |  Oct 02, 2024

ماہرہ خان نے حالیہ سپر اسٹارز کے مقابلے میں اپنے شوہر کو اپنا رومانوی ہیرو قرار دے دیا۔

حال ہی میں لندن میں پاکستانی شوبزانڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈ شو کی تقریب کا انعقاد ہوا تھا جس میں فلم، ڈرامہ، میوزک اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے شرکت کی تھی۔

شو میں ماہرہ خان نے بھی اپنے شوہر کے ساتھ شرکت کی تھی۔ اس دوران میزبان نے ان سے انوکھا سوال پوچھ ڈالا۔

میزبان نے اداکارہ سے پوچھا کہ شاہ رخ خان، فواد خان، ہمایوں سعید اور آپ کے شوہر سلیم کریم میں سے کون سب سے زیادہ رومانوی ہیں؟

اس سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ شاہ رخ خان، فواد خان اور ہمایوں سعید کو میرے ساتھ رومانس کے لیے اسکرپٹ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن میرے شوہر سلیم کریم کو کسی اسکرپٹ کی ضرورت نہیں۔ اسی وجہ سے میرے شوہر سلیم کریم، ان تینوں اسٹارز سے زیادہ رومانوی ہیں۔

ماہرہ خان کا جواب سن کر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور تقریب میں شریک شرکا نے ماہرہ خان کو خوب داد دی۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ دوسری شادی کی تھی۔

ماہرہ خان کی پہلی شای سال 2007 میں علی عسکری نامی شخص کے ساتھ ہوئی تھی ۔جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے لیکن اُن کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ کر ٹوٹ گئی اور 2015 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More