ایران کے اسرائیل پر حملوں کے سنگین نتائج ہوں گے: امریکا

سچ ٹی وی  |  Oct 02, 2024

امریکا نے ایران کےاسرائیل پر کیے جانے والے میزائل حملوں پر ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ امریکا نےحملوں کو ناکام بنانےمیں اسرائیل کی دفاعی افواج کےساتھ تعاون کیا،ایران اور اس کے پراکسیوں کی مزیددھمکیوں اور حملوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

امریکا کے قومی سلامتی کےمشیر جیک سلیوان نےوائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کےدوران کہا ہےکہ ایران نےاسرائیل پرمیزائل حملے کرکےخطےمیں کشیدگی میں مزید اضافہ کیاہے،ایران کے لیے ان حملوں کے سنگین نتائج ہوں گے۔

جیک سلیوان نےکہا ہےکہ امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہےگا اور اس کے دفاع میں اٹھائے گئےہر اقدام کی حمایت کرے گا، ایران نےاسرائیل پر تقریباً 200 میزائل داغے، امریکا نےحملوں کو ناکام بنانےمیں اسرائیل کی دفاعی افواج کےساتھ تعاون کیا،ایران اور اس کے پراکسیوں کی مزیددھمکیوں اور حملوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیل پر ایران کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ایران کئی سالوں سے دہشت گردوں کی سرپرستی کرتا رہا ہے،حماس مذاکرات کی میزپر نہیں آرہا،ایران نے جو کیا وہ دہشت گردی ہے۔اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More