تیونس میں صدارتی امیدوار کو 12 سال قید کی سزا

ہم نیوز  |  Oct 02, 2024

تیونس میں ایک صدارتی امیدوار ایاشی زیمل کو 12 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق قانون ساز اور لبرل پارٹی کے سربراہ ایاشی زیمل کے وکیل عبدالستار مسعودی نے کہا کہ صدارتی امیدوار کو 4 مقدمات میں سزا سنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایاشی زیمل کو 2 ہفتوں میں سنائی جانے والی یہ تیسری سزا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن کا امریکی فوج کو اسرائیل کے دفاع کا حکم

رپورٹ کے مطابق گزشتہ بدھ کو کرمنل چیمبر آف دی جندوبہ کورٹ آف فرسٹ انسٹانس نے ایاشی زیمل کو قصداً جعلی سند استعمال کرنے پر 6 ماہ کی سزا سنائی تھی۔

عبدالستار مسعودی نے کہا کہ یہ ایک اور غیر منصفانہ فیصلہ ہے اور اس کا واضح مقصد ان کے مؤکل کو انتخابات میں کمزور کرنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More