شہری علاقوں میں مہنگائی 9.3 ،دیہی علاقوں میں 3.6 فیصد پر آگئی

ہم نیوز  |  Oct 01, 2024

شہری علاقوں میں مہنگائی 9.3 اور دیہی علاقوں میں 3.6 فیصد پر آگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ستمبر میں مہنگائی کی سالانہ شرح 6.9 فیصد کے سنگل ڈیجٹ پر آگئی،گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں 0.5 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔

پی سی بی نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سپورٹ سٹاف کا اعلان کردیا

ستمبر 2024 میں مہنگائی حکومتی اندازوں سے بھی کم سطح پر آگئی،حکومت نے ستمبر اکتوبر میں مہنگائی 8 سے 9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

ادارہ شماریات کے  مطابق گزشتہ ماہ ٹماٹر 24.34 ، سبزیاں 18 فیصد سے زائد سستی ہوئیں،ستمبر میں پھل 4.49 فیصد جبکہ گندم کا آٹا 5.53 فیصد تک سستا ہوا،ایک ماہ میں گندم 4.46 ، دال مسور4اور ماش 2.67 فیصد سستی رہی۔

پاکستان کوسعودی حکومت کیساتھ 650 کلوواٹ سولرپاورپروجیکٹ معاہدے کی حتمی کاپی موصول

گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں بیسن 15 فیصد، دال چنا 13.48 فیصد مہنگا ہوا، ستمبر میں انڈے 7.33 فیصد، سفید چنے 5 فیصد مہنگے ہوئے،پیاز 5 ، مصالحے 3.32 اورریڈ میڈ فوڈ 2.54 فیصد مہنگی ہوئی۔

ایک ماہ میں گوشت 2.37 اور آلو ایک فیصد تک مہنگے ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More