اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ

ہم نیوز  |  Oct 01, 2024

واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کو لبنان میں محدود زمینی کارروائی کے بارے میں پیشگی مطلع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں۔ اسرائیل حزب اللہ کے کئی بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی طیاروں کی لبنان ، غزہ اور یمن پر بمباری ، سینکڑوں افراد شہید

دوسری جانب ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی پوزیشن سے پتہ چلتا ہے کہ زمینی حملوں میں شدت آسکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More