یواے ای جانیوالے پاکستانی ہوجائیں ہوشیار! نئے قوائد وضوابط جاری

سچ ٹی وی  |  Sep 30, 2024

متحدہ عرب امارات میں ملازمت یا وزٹ ویزے پر جانے والے پاکستانیوں کے لیے اماراتی حکام نے تمام قواعد و ضوابط کے حوالے سے پیغام جاری کردیا۔ 

قونصل جنرل حسین محمد نےکہاکہ پاکستانی شہریوں کوجاری دبئی کےویزوں کی تصدیق جنرل ڈائر یکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کے ذریعے کی جا سکتی ہےجبکہ ابوظہبی، شارجہ، ام القوین، فجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ سے جاری ویزوں کی تصدیق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی سے کی جا سکتی ہے۔

نوکری کی غرض سے یواے ای جانے والے اپنی تفصیلات کی سرکاری چینلز کے ذریعے تصدیق کریں،تمام پاکستانیوں کو ملازمت سے محرومی کا بیمہ بھی حاصل کرنا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More