غزہ اور لبنان کے بعد اسرائیل کا یمن پر بھی حملہ

سچ ٹی وی  |  Sep 29, 2024

غزہ اور لبنان کے بعد اسرائیل نے یمن کے شہر حدیدہ پر بھی حملے کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے حدیدہ اور راس عیسیٰ میں بندرگاہ اور بجلی گھروں کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حملے میں فضائیہ کی درجنوں طیاروں نے حصہ لیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملے کے بعد حدیدہ شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے تیل ذخیرہ کرنے والی تنصیبات پر حملے کیے تاہم حوثیوں نے اسرائیلی حملے کے پیش نظر پہلے ہی انہیں خالی کرلیا تھا۔

یمنی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جولائی میں بھی اسرائیلی فضائیہ نے حوثی باغیوں کے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر ڈرون حملے کے جواب میں یمن کے شہر حدیدہ پر فضائی حملے کیے تھے۔

یمنی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں یمن کے شہر حدیدہ بندرگاہ پر آئل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں3 افراد جاں بحق اور87 افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More