حزب اللہ کےسربراہ حسن نصر اللہ کا جسد خاکی مل گیا

ہم نیوز  |  Sep 29, 2024

حزب اللہ کےسربراہ حسن نصر اللہ کا جسد خاکی مل گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حسن نصر اللہ کا جسد خاکی تباہ عمارت کے ملبے سے ملا ، حزب اللہ کےسربراہ حسن نصراللہ کو بیروت میں شہید کیاگیاتھا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان بچکانہ،ردعمل توہین سمجھتا ہوں،مولانا فضل الرحمان

دوسری جانب لبنان میں اسرائیلی حملوں میں تیزی آگئی ہے،2 ہفتوں میں ایک ہزار افراد شہید ، 6ہزار زخمی ہوگئے،عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 2روز میں 14ہیلتھ ورکر ز بھی شہید ہوئے۔

لبنان کے جنوبی علاقوں سے 10 لاکھ سے زائد شہری نقل مکانی کر چکے ہیں،اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ جنونی لبنان پر حملے میں حزب اللہ کے سینئر رہنما شیخ نبيل قاوق شہید ہوگئے ہیں۔

علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا حکومت چلانے کے قابل نہیں،عطاتارڑ

لبنان کے نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس سفارتی حل کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More