سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، آٹھ شدت پسند ہلاک

اردو نیوز  |  Sep 26, 2024

پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے آٹھ ’خوارجیوں‘ کو ہلاک کیا ہے۔

جمعرات کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں آٹھ شدت پسند مارے گئے۔

مزید کہا گیا کہ شدت پسندوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ و باردو برآمد ہوا جو سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More