لاہور: 99 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی، شہری کو ہزاروں روپے جرمانہ

اردو نیوز  |  Sep 26, 2024

لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گھروں میں ای چالان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے اور ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والے ایک گاڑی مالک کو 83 ہزار 650 روپے جرمانہ کیا گیا۔

لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گاڑی مالک نے 118 مرتبہ ٹریفک رولز کی پرواہ نہ کی اور خلاف ورزیاں کرتا رہا۔

گاڑی مالک نے 99 مرتبہ ٹریفک سگنل توڑا، 08 مرتبہ اووسپیڈنگ کا مظاہرہ کیا اور 10 مرتبہ لین لائن زیبرا کراسنگ اور 01 مرتبہ غلط یوٹرن لیا۔ اس کے بعد ٹریفک پولیس نے شہری کی گاڑی بند کر دی ہے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کےخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے والوں کو ای چلان بجھوانا کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ان کے مطابق آرٹیفشل انٹیلیجینس سسٹم سے بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں، منظم ٹریفک کے لیے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More