ایران، لبنان میں اسرائیلی مظالم کے دفاع کیلئے حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے: ایرانی وزیرخارجہ

سچ ٹی وی  |  Sep 26, 2024

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراغچی نے کہا ہے کہ لبنان میں مکمل جنگ ہوئی تو ایران لا تعلق نہیں رہ سکتا، سلامتی کونسل کو امن اور سلامتی کو بحال کرنے کیلئے مداخلت کرنا ہوگی۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطہ بڑے پیمانے پر جنگ کے دہانے پر ہے، اسرائیل تمام ریڈ لائنیں کراس کر چکا ہے۔ اسرائیل کی قیادت کو سمجھنا چاہیے کہ ان کے جرائم کی سزا ملنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران، لبنان میں اسرائیلی مظالم اور قبضے کے خلاف دفاع کیلئے حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے کہا کہ اسرائیل لبنان میں سفارتکاری کو ترجیح دے گا، حزب اللہ نے کارروائیاں روکیں تو اسرائیل فوری طور پر رک جائے گا۔

اسرائیلی مندوب کا کہنا تھا کہ سفارتکاری ناکام ہوئی تو اسرائیل تمام ذرائع استعمال کرےگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More