میں نے 2 لاکھ دے کر یہ نوکری حاصل کی تھی۔۔ نوجوان کوجعلی یونیفارم پہنا کر تھانے بھیج دیا گیا! پھر کیا ہوا؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Sep 25, 2024

بھارتی ریاست بہار کے جموئی ضلع میں ایک نہایت دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب ایک 18 سالہ نوجوان، خود کو جعلی آئی پی ایس افسر بنا کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔ اس حیران کن واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو چکی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ عجیب ماجرا اُس وقت ہوا جب منوج سنگھ نامی ایک دھوکے باز نے نوجوان متھلیش کمار کو آئی پی ایس افسر بننے کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ روپے ہتھیا لیے۔

منوج سنگھ نے نہ صرف متھلیش کو فرضی نوکری کا یقین دلایا بلکہ اسے آئی پی ایس کی یونیفارم اور جعلی پستول بھی فراہم کی۔ نوجوان کو یقین دلا دیا گیا کہ اس کی نوکری پکی ہو چکی ہے، اور اسے قریبی پولیس اسٹیشن میں بھیج دیا گیا تاکہ وہ اپنی "نئی نوکری" کا آغاز کر سکے۔

لیکن جب نوجوان پولیس اسٹیشن میں داخل ہوا، تو حقیقت کا سامنا کرنے کے بعد اسے سمجھ آیا کہ وہ ایک بڑے فریب کا شکار ہو چکا ہے۔ پولیس نے نوجوان کو فوری طور پر حراست میں لے لیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔

اس مزاحیہ اور ناقابلِ یقین واقعے کی ویڈیو نیشنل کرائم انویسٹی گیشن بیورو (این سی آئی بی) نے شیئر کی، جو کہ ایک معروف این جی او ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جعلی یونیفارم پہنے ہوئے نوجوان کو پولیس کس طرح تھانے لے جا رہی ہے، اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان خوب توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More