جامنی رنگ کا یہ نایاب سیب کہاں اُگتا ہے اور ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل

ہماری ویب  |  Sep 25, 2024

آج کل سوشل میڈیا پر جامنی سیبوں کی بہت چرچا ہے، جسے دیکھ صارفین حیرت میں مبتلہ ہیں کہ اتنا خوبصورت اور منفرد سیب آخر کہاں اگتا ہے اور یہ کھانے میں کیسا ہوگا۔

دراصل انسٹاگرام پر موجود "اَن نیچرلِسٹ اے آئی" نامی ایک اکاؤنٹ پر ان سیبوں کی خوبصورت تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

جس کے ساتھ اسکی پوری تفصیل لکھی گئی ہے کہ، یہ جامنی رنگ کے سیب کینیڈا کے صوبے سسکیچیوان میں سخت سردی کے موسم میں اُگتے ہیں اور ان کا ذائقہ چینی اور کیلے جیسا ہوتا ہے، ان سیبوں کو کینیڈین سیب بھی کہا جاتا ہے۔

لیکن اس پوسٹ پر سسکیچیوان کے مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ جو تصویریں اس پوسٹ میں لگائی گئی ہیں وہ نقلی ہیں اور اے آئی سے بنائی گئی ہیں جبکہ درحقیقت اسطرح کا سیب یہاں نہیں پایا جاتا۔

کیا جامنی سیب واقعی ہوتے ہیں؟

جی ہاں، جامنی رنگ کے سیب بنیادی طور پر کچھ خاص اقسام میں پیدا ہوتے ہیں، جیسے کہ جامنی یا گہرے سرخ رنگ کے، جنہیں "پرپل کوک" اور "پلیڈس" بھی کہا جاتا ہے۔ یہ اتنے عام نہیں ہیں جتنا کہ سرخ یا سبز سیب، یہ عموماً مختلف علاقوں میں اگائے جاتے ہیں، خاص طور پر ان ملکوں میں جہاں موسم بہت سرد ہوتا ہے، جیسے امریکہ، کینیڈا اور بعض یورپی ممالک۔ ان کی کاشت کے لیے مناسب مٹی، پانی اور دھوپ کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More