صدارتی انتخابات کی ووٹنگ مکمل، سری لنکا میں کرفیو نافذ

سچ ٹی وی  |  Sep 22, 2024

جزیرہ نما سری لنکا میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ملک بھر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق ملک بھر میں پولنگ کا عمل پرامن رہا، عوام کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کرفیو نافذ کیا گیا۔

پولیس میڈیا ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کرفیو آج صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا، لازمی خدمات والے محکموں کے اہلکاروں کو استثنی حاصل ہوگا۔

کرفیو کے نفاذ کے بعد کولمبو کی سڑکوں پر سیکیورٹی حکام کا گشت جاری ہے جبکہ مختلف علاقوں میں چیک پوسٹیں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔

بیرون ملک سفر سے واپس آنے والے افراد کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہوائی ٹکٹ اور دیگر سفری دستاویزات کو کرفیو پاس کے طور پر استعمال کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More