مارخور کا مینٹور چیمپئنزکپ چھوڑ کر امریکا روانہ

سچ ٹی وی  |  Sep 22, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مارخور ٹیم کے مینٹور مصباح الحق چیمپئنز کپ چھوڑ کر پہلے سے طے شدہ کمٹمنٹ کے تحت امریکا روانہ ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اجازت اور منظوری سے امریکا کا سفر کیا ہے، جہاں وہ پہلے سے شیڈول چیئرٹی ایونٹس میں شرکت کر رہے ہیں۔

سابق کپتان نے چیمپئنز کپ میں مینٹور کی حیثیت سے تقرری کے وقت ہی امریکا میں ہونے والے اس ایونٹ سمیت اپنی دیگر مصروفیات سے پی سی بی کو آگاہ کردیا تھا۔

تاہم مصباح الحق کو اس عمل پر تنقید کا بھی سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر اکثر صارفین نے سابق کپتان پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہےکہ جب مینٹور کے عہدے پر مصباح الحق بھاری معاوضے لے رہے ہیں تو انہیں اس ایونٹ کو اہمیت دینا چاہیے تھی۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہےکہ مصباح الحق جلد وطن واپس لوٹ جائیں گے اور ان کی ٹیم کے اگلے راؤنڈ تک رسائی کی صورت میں وہ فائنل سے قبل ٹیم دوبارہ جوائن کرلیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More