مالی میں دہشتگردوں کا اسکول پر حملہ، 80 افراد ہلاک

ہم نیوز  |  Sep 22, 2024

باماکو: مالی کے دارالحکومت باماکو کے ایک اسکول پر حملے میں 80 افراد جاں بحق جبکہ 250 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مغربی افریقہ کے ملک مالی کے دارالحکومت باماکو میں دہشگردوں نے ایک اسکول پر حملہ کر دیا۔ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں زیر تربیت نیم فوجی دستے کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

حملے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ باماکو کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

حکام کے مطابق اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 80 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بعد ایرانی قومی ترانے کی بھی توہین،افغان سفارتکار نے معافی مانگ لی

مالی کی فوجی انتظامیہ نے دہشت گردانہ حملے کے بعد باماکو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بند کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پولیس اور فوجی ہوائی اڈے پر بھی دہشت گرد حملہ کیا گیا تھا۔ حملے میں ملٹری پولیس کے 77 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More