پاکستان کے بعد ایرانی قومی ترانے کی بھی توہین،افغان سفارتکار نے معافی مانگ لی

ہم نیوز  |  Sep 21, 2024

پاکستان کے بعد ایران میں بھی افغان سفارتکار کی جانب سے قومی ترانے کی توہین کی گئی جس پر ایران کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

ایران نے قومی ترانے کی توہین پر افغان سفارتخانے کے قائم مقام سربراہ کو وزارت خارجہ طلب کر کے سخت احتجاج کیا اور کہا کہ افغان مندوب کا رویہ سفارتی رواج کے خلاف تھا۔

علاج کے بہانے آنیوالے افغان شہریوں کا پاکستان سے دیگر ممالک جانے کا انکشاف

ممالک کے قومی ترانے کا احترام کرنا بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ رویہ ہے، ایران کے احتجاج پر افغان مندوب نے معافی مانگی لیکن کہا وہ موسیقی پر پابندی کی وجہ سے کھڑے نہیں ہوئے۔

ایرانی مندوب کا کہنا تھا ہم ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بھی افغان سفارت کار قومی ترانہ کے احترام میں کھڑے نہیں ہوئے تھے، تاہم پاکستان میں پیش آئے واقعے پر افغان حکام کی جانب سے کسی قسم کی معافی نہیں مانگی گئی ۔

قومی ترانے کی بیحرمتی پر افغانستان کی وضاحت مسترد ، کسی ملک کو بیسز دینے کا ارادہ نہیں ، پاکستان

البتہ یہ کہا گیا کہ امارت اسلامی افغانستان کی گانے بجانے کی پالیسی کی وجہ سے افغان سفیر کھڑے نہیں ہوئے تھے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے قومی ترانے کی بے حرمتی کے معاملے پر ایرانی سفارتخانے کی وضاحت مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی ترانے کا احترام بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ روایت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More