مخصوص نشستیں ، تحریک انصاف نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

ہم نیوز  |  Sep 21, 2024

تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر ایک بار پھر سپریم کورٹ میں درخواست دیدی۔

تحریک انصاف کی طرف سے وکیل عزیر بھنڈاری کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت واضح کرے الیکشن ایکٹ ترمیم کا نفاذ 12 جولائی کے آرڈر پر نہیں، وضاحت کی جائے کہ ترمیمی ایکٹ سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں روکا جا سکتا۔

مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کر دی

درخواست میں مزید کہا گیا کہ اسپیکر اسمبلی کے خطوط کی کوئی آئینی قانونی حیثیت نہیں ہے، حکم دیا جائے الیکشن کمیشن اسپیکرز کے خطوط کو نظر انداز کر دے اور الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ روکنے کا حکم دیا جائے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More