نئی دہلی: بھارتی ڈرون خلیج بنگال میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ڈرون کے تباہ ہونے کی وجوہات تاحال سامنے نہ آسکیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت نے امریکہ سے “ایم کیو نائن بی” نامی ڈرون لیز پر حاصل کیا تھا۔ جو خلیج بنگال میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ڈرون کے تباہ ہونے کی وجوہات تاحال سامنے نہ آسکیں۔
امریکہ سے لیا جانے والا “ایم کیو نائن بی” نامی ڈرون بھارت نے بحرہند کے وسیع علاقے میں انٹیلی جنس نگران اور جاسوسی کے لیے مختص کیا تھا۔
بھارت کے “ایم کیو نائن بی” ڈرون کو تامل ناڈو میں بھارتی بحریہ کے بیس سے کنٹرول کیا جاتا تھا۔ دفاعی ماہرین اسے بھارتی نیوی اور بحرہند میں نگرانی اور جاسوسی کے حوالے سے بڑا نقصان قرار دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس، سعودیہ عرب ممالک میں پہلے نمبر پر آ گیا
“ایم کیو نائن بی” پہلا فوجی ڈرون تھا جسے امریکہ نے بھارت کو لیز پر دیا تھا۔ مگر بھارت اس جدید ترین ڈرون کے حوالے سے انتہائی غیر ذمہ دار ثابت ہوا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارتی مسلح افواج کی جانب سے غیر ذمہ داری اور نالائقی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس سے قبل بھارتی فضائیہ کے کئی طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔ نیوی کے بحری جہاز اور آبدوز بھی نااہلی کی وجہ سے حادثات کا شکار ہو چکی ہیں۔