امریکی شہری انجانے میں 18سال تک پڑوسی کا بل بھرتا رہا

ہم نیوز  |  Sep 20, 2024

کیلیفورنیا: امریکہ میں ایک شخص گزشتہ 18 برس سے انجانے میں اپنے پڑوسی کا بجلی کا بل بھرتا رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 2006 سے موجودہ اپارٹمنٹ میں رہنے والے کین ولسن کا کہنا تھا کہ انہوں حال ہی میں غور کیا کہ ان کا پیسیفک گیس اور الیکٹرک بِل زیادہ آ رہا ہے۔ لہٰذا انہوں نے توانائی کے استعمال کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام تر اقدامات کے باوجود جب ان کا بل کم نہیں ہوا تو وہ پی جی اینڈ ای کے دفتر پہنچے۔ اور بل کی زیادتی کے متعلق آگاہ کیا۔

کین ولسن کا کہنا تھا کہ ادارے کا خیال تھا کہ یا تو لائن لیک تھی یا کوئی ان کی بجلی چوری کر رہا تھا۔ یا پھر میٹر میں کچھ مسئلہ تھا کیوں کہ کچھ تو ایسا تھا جو ٹھیک نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے 9 امریکی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کر دیئے

یوٹیلیٹی کمپنی کے ملازمین کین ولسن کے گھر معائنے کے لیے آئے۔ اور تب یہ بات سامنے آئی کہ کمپنی ان سے ان کے بجائے ان کے پڑوس کی بجلی کا بِل وصول کر رہی ہے۔

کین ولسن کا کہنا تھا کہ یہ مغالطہ ممکنہ طور پر گزشتہ 18 برس سے ہو رہا ہو جب سے وہ اس اپارٹمنٹ میں رہ رہے ہیں۔

ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ ادارہ اپنی غلطی کو قبول کرتا ہے اور غلطی کی تلافی کا عزم رکھتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More