لاہور: پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

ہم نیوز  |  Sep 19, 2024

لاہور ڈیفنس بی پولیس نے پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں  اور کارکنان کیخلاف مقدمہ راستہ بلاک کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کرسیاں لگا کر بیٹھے تھے جس سے ٹریفک میں خلل پیدا ہو رہا تھا، ملزمان منع کرنے کے باوجود باز نہ آئے اور رش کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔

مرضی کے جج اور مرضی کا قانون قبول نہیں کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

پولیس کا کہنا ہے مقدمہ میں غلام مصطفی، تصور حسین، غلام محی الدین سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ سب انسپکٹر خالد محمود کے بیان پر درج کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More